اللہ اکبر تحریک کا تعارف

اللہ اکبر تحریک پاکستان  ایک، سیاسی اور فلاحی جماعت ہے جس کی بنیاد فروری 2016 میں ڈاکٹر میان احسان باری نے رکھی۔ جماعت کا بنیادی مقصد پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ اس جماعت کا مرکزی دفتر لاہور میں قائم ہے۔

اغراض و مقاصد

اللہ اکبر تحریک کا قیام ایسے وقت میں عمل میں آیا جب پاکستان میں عوامی سطح پر سیاسی، معاشی اور سماجی اصلاحات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ ڈاکٹر میان احسان باری نے اس تحریک کی بنیاد اسلامی اصولوں، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے نظریات پر رکھی۔ جماعت نے اپنے قیام کے بعد ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے۔2018 کے عام انتخابات میں اللہ اکبر تحریک نے قومی سطح پر متعدد امیدوار میدان میں اتارے اور انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ جماعت کو ملک بھر سے ایک قابلِ ذکر تعداد میں ووٹ حاصل ہوئے،